بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوزخی شوہر کی جنتی بیوی کو جنت میں کیا ملے گا؟


سوال

جنت میں کنواری یا مطلقہ عورت کو اس کی پسند کا شوہر ملے گا اور اگر اسے ان میں پسند نہ آئےگا تو اللہ تعالیٰ ان عورتوں کے لئے’’حورعین‘‘ میں مرد پیدا کرےگا جو ان کو ملے گا ،پر میرا سوال یہ ہے کہ جو عورت دنیا میں شادی شدہ ہے اور وہ عورت جنتی ہے اور اس کا شوہر گنہگار ہے، جس کی وجہ سے وہ دوزخ میں جائے گا،حالانکہ بعد میں وہ سزا پاکر جنت میں داخل ہو جائے گا،تو اب اس عورت کو جنت میں کون ملے گا (اس عورت کو جب تک وہ جنت میں داخل ہوگا، تب تک ایسے ہی رہنا پڑےگا یا اس کو اب بھی اختیار دیا جائے گا۔ برائے مہربانی مسٔلہ واضح کریں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جنتی بیوی کا شوہر سزا بھگت کر آجائے اور اس  کے بعد  اپنی دنیا والی بیوی کو ملے گا، ورنہ  جو جنتی بیوی چاہے گی اللہ تعالی اس کی خواہش کے مطابق فیصلہ فرمائیں گے۔

اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

"ولكم فيها ما تشتهي أنفسكم ولكم فيها ما تدعون  نزلاً من غفور رحيم."(حم السجدۃ :۳۱، ۳۲)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"سوال:"جو مسلمان کلمہ گو اپنے بد عمل کے تحت دوزخ میں گیا اور اس کی عورت نیک عمل کے تحت جنت میں گئی ، اس کا شوہر جنت میں کیوں کر اور کیسے ملے گا؟

جواب:اگر سزا بھگت کر آجائے تو کیا اشکال ہے ، کیوں کہ کوئی مسلمان ہمیشہ کے لیے دوزخ میں نہیں رہے گا۔"

(ما یتعلق بالجنۃ و نعیمہا جلد ۱ ص:۶۹۴ط:دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101656

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں