بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دعائے قنوت کی جگہ اور دعائیں پڑھنے کی گنجائش ہے؟


سوال

دعائے قنوت کی جگہ اور دعائیں پڑھنے کی گنجائش ہے ؟

جواب

وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اور مخصوص دعا (اللهم انا نستعینک ...الخ)پڑھنا سنت (مستحب)  ہے،دعائے قنوت کی جگہ اگر کوئی ماثور دعا ایسی پڑھی جو کلام الناس کے مشابہ نہ ہوتو اس سے بھی واجب ادا ہوجائے گا، البتہ سنت رہ جائے گی، ہاں دعائے قنوت پڑھنے کے ساتھ کوئی اور ماثور دعا بھی پڑھ لی تو حرج نہیں ہے، اور اگر کسی شخص کو  دعائے قنوت یاد نہ ہو تو (ربنا آتنا في الدنیا حسنةً وفي الآخرة حسنةً وقنا عذاب النار)پڑھ سکتاہے،  لیکن دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش جاری رکھے اور دعا ئے قنوت یاد ہوتے ہی اس کے  پڑھنے کا اہتمام کرے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"وغير ذلك من الأدعية التي لا تشبه كلام الناس. ومن لا يحسن القنوت يقول {‌ربنا ‌آتنا ‌في ‌الدنيا حسنة} [البقرة: 201] الآية. وقال أبو الليث يقول: اللهم اغفر لي يكررها ثلاثا، وقيل يقول: يا رب ثلاثا، ذكره في الذخيرة....وذكر في الحلية أن ما مر من أنه - صلى الله عليه وسلم - «كان يقول في آخر وتره اللهم إني أعوذ برضاك من سخطك."

(‌‌كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:2، ص:7، سعيد)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وليس في القنوت دعاء مؤقت. كذا في التبيين والأولى أن يقرأ " اللهم إنا نستعينك " ويقرأ بعده " اللهم اهدنا فيمن هديت " ومن لم يحسن القنوت يقول: ﴿ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار﴾ [البقرة: 201] كذا في المحيط أو يقول: اللهم اغفر لنا ويكرر ذلك ثلاثا."

(كتاب الصلوة، الباب الثامن في صلوة الوتر، ج:1، ص:111، ط: دارالفکر)

"السعایة في كشف ما في شرح الوقاية"میں ہے:

"وفي مقدمة العزنوية :إن كان لا يحسن القنوت يقرأ ثلاث مرات قل هو الله أحد أو ثلاث مرات اللهم اغفرلنا."

( كتاب الصلوة، باب صفة الصلوة، ج:2، ص:139، ط: رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں