بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کوئی شخص مرتد ہوجائے تو کیا کیا جائے؟


سوال

میرا   ایک  دوست  مسلمان  سے  عیسائی  ہو گیا  ہے بطور دوست میں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی ہے ، لیکن وہ سمجھ نہیں رہا، اب میں کیا کروں؟

جواب

اسلام سے پھر جانا اور دوسرے مذہب کو اختیار کرنا انتہائی سنگین معاملہ ہے، اس کے  جو اشکالات ہیں، ان کو دور کرنے کی فکر کریں، اور کسی اچھے عالم دین کے پاس براہ راست لے جائیں، تا کہ وہ اس کی بات سن کر اس کو سمجھائیں اور دین کی طرف لے کر آئیں، اگر وہ پھر بھی نہ سمجھے، تو پھر اس سے دوری اختیار کرنا اور اس کے عمل پر نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس سے الگ ہو جانا ہی بہتر ہوگا، لیکن اگر امید ہو کہ وہ لوٹ سکتا ہے تو پھر نرمی کے ساتھ تالیف قلب  کرتے ہوئے، اس کو دعوت دیتے رہیں اور علماء کی مجالس میں لے جاتے رہیں اور اللہ سےاس کے لیےدعا بھی کرتے رہیں  ۔

امداد الاحکام میں ہے:

"ان سے نفرت و کراہت زیادہ ظاہر کرنا چاہیے؛ لكون كفرهم أشد باقی شراء و بیع ان کے ساتھ جائز ہے، البتہ ان کی دعوت و ضیافت نہ قبول کی جائے، نہ ان کے ساتھ مدارات و ملاطفت کی جائے، مگر یہ کہ تالیفِ قلب سے یہ امید ہو کہ اسلام کی طرف عود کر آئےگا۔‘‘

(امداد الاحکام، ج:4، ص:393 ، مکتبہ دار العلوم کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102461

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں