بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسری شادی سے تنگ دستی ختم ہونے کی حدیث کا حکم


سوال

کیا اس طرح کی کوئی روایت ثابت ہے اگر ثابت ہے تو وہ کس درجہ کی ہے کہ ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آے اور رزق میں فراخی کی دعا کی درخواست کی تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو شادی کرنے کے لئے کہا تو پاس میں ایک صحابی اور بیٹھے ہوئے تھے تو اس نے بھی کہا کہ یا رسول اللہ میرے واسطے بھی دعا فرما دیجئے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بھی شادی کرنے کے لئے کہا تو وہ صحابی نے کہا کہ یا رسول اللہ میں شادی شدہ ہوں تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ ایک اور کر لو۔

جواب

صورت مسئولہ میں تلاش کے باوجود ہمیں یہ روایت نہیں ملی، البتہ عمومی طور پر نکاح سے تنگ دستی  ختم ہونے کے فائدہ کے بارے میں تاریخ بغداد میں ایک روایت موجود ہے جو کہ سند کے اعتبار سے ضعیف ہے۔

تاريخ بغداد میں ہے :

"أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، قَالَ: حدثنا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ، قَالَ: حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ التِّرْمِذِيُّ، قَالَ: حدثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، قَالَ: حدثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ: حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْكُو إِلَيْهِ الْفَاقَةَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ."

ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اپنے فقر وفاقہ کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُسے شادی کرنے کا حکم فرمایا۔

( 1: 365، رقم: 307، بيروت: دار الغرب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100463

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں