بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسری مرتبہ ہم بستری سے پہلے غسل ضروری نہیں


سوال

ایک مرتبہ ہم بستری کرنے کے بعد اسی وقت دوسری مرتبہ ہم بستری کرنے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ  ایک مرتبہ ہم بستری کے بعد دوسری مرتبہ ہم بستری کے لیے غسل کرنا شرعًا ضروری نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ عضو مخصوص کو دھونے اور وضو کرنے کے بعد دوبارہ جماع کرے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع للكاساني (1/ 109):

"و لا بأس للجنب أن ينام و يعاود أهله؛لما روي عن عمر رضي الله عنه أنّه قال: يا رسول الله! أينام أحدنا و هو جنب، قال: نعم، و يتوضأ وضوءه للصلاة، و له أن ينام قبل أن يتوضأ وضوءه للصلاة؛ لما روي عن عائشة رضي الله عنها أنها قالت: كان النبي صلى الله عليه و سلم ينام و هو جنب من غير أن يمسّ ماءًا."

الفتاوى الهندية (1/ 16):

"و لا بأس للجنب أن ينام و يعاود أهله قبل أن يتوضأ، و إن توضأ فحسن، و إن أراد أن يأكل أو يشرب فينبغي أن يتمضمض و يغسل يديه، كذا في السراج الوهاج."

فقط اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200523

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں