بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسرے کو عمرہ کا ثواب پہنچانے کا طریقہ


سوال

عمرہ کا ثواب دوسروں کو پہنچا نے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

کسی شخص  کو عمرہ کا ثواب  پہنچانے کا طریقہ یہ ہے کہ  سب سے پہلے  عمرہ کا احرام باندھ کر اپنی جانب سے نیت کرکے عمرہ کرلے، عمرہ مکمل ہوجانے کے بعد اس کا ثواب اس شخص کو بخش  دے، کہ یا اللہ اس عمرہ کا ثواب فلاں کو پہنچادے،تو اس کا ثواب دوسرے کو پہنچ جائے گا اور یہ نیت بھی درست ہے کہ شروع ہی سے نیت کرلے کہ یا اللہ پاک میں فلاں کے  لیے عمرہ کررہا ہوں تو اسے قبول فرما۔

فتاوی شامی میں ہے:

"اللهم أوصل ثواب ما قرأناه إلى فلان أو إليهم. 

صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان ‌أن ‌يجعل ‌ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية."

(كتاب الصلوة، ج:2، ص:243، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں