"رَبَّنَا صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی نَبِّینَا مُحَمَّد" کیا مذکورہ درود شریف مکمل ہے اور اسے پڑھ کر پورا ثواب حاصل ہوگا؟
درودشریف کے بہت سے صیغے اورطریقے منقول ہیں، علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب لکھی ہیں، البتہ یہ ضروری نہیں کہ وہ تمام کلمات آں حضرت ﷺ سے بعینہٖ منقول ہوں، بلکہ کسی بھی درست مفہوم پرمشتمل کلمات سے درود پڑھ سکتے ہیں اوراس سے حکم کی تعمیل اور درود و سلام پڑھنے کا ثواب حاصل ہوجاتاہے،مگر ظاہر ہے کہ جو الفاظ خودحضور ﷺ سے منقول ہیں وہ زیادہ بابرکت وباعث اجرہیں۔ (معارف القرآن، ج:۷، ص:۲۲۳)
لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ نے درود شریف کے جو کلمات لکھے ہیں ان کا مفہوم درست ہے اور ان کے پڑھنے سے درود شریف پڑھنے کا ثواب حاصل ہوجائے گا۔
مزید تفصیل یہاں دیکھیے:
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201648
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن