بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ نماز پینٹ نیچے ہونے سے نماز کا حکم


سوال

اگرکوئی آدمی نماز پڑھ رہاہےاوراسکی پینٹ نیچےہوجائے، اس طور پر کہ  اس کاستردکھنےلگے، تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں دورانِ نماز پینٹ نیچے ہوجانے کی صورت میں اگر نمازی کا ستر اس کے عمل کے بغیراس عضو کے چوتھائی حصے کے بقدر کھل جائے اور ایک رکن کی مقدار یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے وقت کے بقدر کھلا رہے تو نماز فاسد ہو جائے گی، اور اگرستر ایک چوتھائی حصے سے کم کھلا ہو، یا چوتھائی یا اس سے زیادہ کھلا ہو لیکن ایک رکن کے وقت کے بقدر کھلا نہ رہا، تو مذکورہ شخص کی  نماز نہیں ٹوٹے گی۔ باقی مسلمانوں کو اسلامی لباس پہننے کی عادت بنا لینی چاہئے تاکہ نماز بھی صحیح ہو اور نیک لوگوں کے ساتھ حشر ہو۔

فتاویٰ عالمگیری (الفتاوى الهندية )میں ہے:

"وإن انكشفت عورته في الصلاة فسترها بلا مكث جازت صلاته إجماعا وإن أدى ركنا مع الانكشاف فسدت إجماعا وإن لم يؤده لكن مكث قدر ما يمكن الأداء تفسد".

(کتاب الصلوۃ، الباب الثالث في شروط الصلاة ،الفصل الأول في الطهارة وستر العورة، ج:1، ص:58، ط:مکتبہ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں