میں اپنی بیوی سےجماع کرتے ہوئےسورہ اخلاص یابعض اوقات پہلاکلمہ بلندآوازسے پڑھتاہوں(اتنی بلندآوازسےکہ جس کو صرف میری بیوی ہی سن سکتی ہے) میں جانناچاہتاہوں کہ میراطرزعمل غلط تونہیں اگرغلط ہےتومجھےاب کیاکرناچاہئے؟میاں بیوی ایک دوسرے کےمخصوص اعضاء کو دیکھ سکتےہیں؟
جماع شروع کرنےسےقببل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی دعا " اللھم جنبنا الشیطان وجنب الشیطان ممارزقتنا" پڑھنا مسنون وافضل ہے۔ دوران جماع کوئی دعا،ذکرواذکاریاقرآن کریم کی کوئی آیت پڑھنا جائزنہیں ہے۔ آئندہ کےلیے اجتناب کریں۔ میاں بیوی کے لیےایک دوسرےکے مخصوص اعضاء دیکھنابہترنہیں ہے اس سے اجتناب کرنابہتراورافضل ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200378
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن