بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ اعتکاف مستحب وضو ( یعنی وضو پر وضو) کرنے کے لیے مسجد سے باہر نکلنے کا حکم


سوال

کیا اعتکاف میں مستحب  وضو آدمی کر سکتا ہے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ  جن عبادات کے  لیے مثلاً نماز، تلاوت وغیرہ کے  لیے وضو ضروری ہے، اس کے  لیے تو معتکف کا نکالنا درست ہے، تاہم مستحب وضو یعنی وضو  پر وضو کرنا ضروری نہیں ہے، لہذا اس کے  لیے معتکف کا نکلنا جائز نہیں ہے، ورنہ مسنون یا واجب اعتکاف  فاسد ہوجائےگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وحرم عليه) أي على المعتكف اعتكافًا واجبًا أما النفل فله الخروج؛ لأنه منه لا مبطل كما مر (الخروج إلا لحاجة الإنسان) طبيعية كبول وغائط وغسل لو احتلم و لايمكنه الاغتسال في المسجد كذا في النهر (أو) شرعية كعيد وأذان لو مؤذنا وباب المنارة خارج المسجد و (الجمعة وقت الزوال ومن بعد منزله) أي معتكفه.

(قوله: طبيعية) حال أو خبر لكان محذوفة أي سواء كانت طبيعية أو شرعية وفسر ابن الشلبي الطبيعية بما لا بد منها وما لا يقضى في المسجد (قوله: وغسل) عده من الطبيعية تبعًا للاختيار والنهر وغيرهما وهو موافق لما علمته من تفسيرها وعن هذا اعترض بعض الشراح تفسير الكنز لها بالبول والغائط بأن الأولى تفسيرها بالطهارة ومقدماتها ليدخل الاستنجاء والوضوء والغسل لمشاركتها لهما في الاحتياج وعدم الجواز في المسجد اهـ فافهم."

(کتاب الصوم، باب الاعتکاف، ج:2، ص:444، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209202225

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں