اگر شوہر ایک طلاق دینے کے بعد عدت کے دوران بیوی سے کہہ دے کہ: "تم ابھی بھی میری بیوی ہو اور یہ بچہ میرا ہے" اور اس سے اس کی نیت دل میں رجوع کی تھی تو کیا رجوع ہو جائے گا؟
وضاحت:شوہر نے اپنی بیوی کو ایک طلاق ان الفاظ " میں تم کو طلاق دیتا ہوں، اب تم گھر جاسکتی ہو" کے ذریعہ دی تھی ۔
صورتِ مسئولہ میں شوہر کا اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی مذكوره الفاظ " میں تم کو طلاق دیتا ہوں اب تم گھر جاسکتی ہو" کے ساتھ دینے کے بعد دوران عدت اپنی بیوی کو رجوع کی نیت سے یہ کہناکہ :"تم ابھی بھی میری بیوی ہو اور یہ بچہ میرا ہے"اس سے رجوع ہوگیا ، البتہ اس کے بعدآئندہ کے لیے شوہر کو مزید دوطلاقوں کا اختیار ہوگا ۔
محیط برہانی میں ہے :
"قال لمطلقته طلاقاً رجعيّاً: أنت عندي كما كنت، أو قال: أنت امرأتي، فإن نوى الرجعة يصير مراجعاً."
(كتاب الطلاق ، الفصل الثاني والعشرون : في مسائل الرجعة،3/ 425،ط:دارالكتب العلمية )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144402100053
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن