بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ غسل ریح خارج ہونے کا حکم


سوال

اگر غسل کر رہے ہوں اور آخر میں ہوا خارج ہو جائے تو کیا غسل ہو جائے گا یا پھر شروع سے کرنا پڑے گا؟

جواب

اگر غسل کے دوران ہوا / ریح خارج ہوجائے تو اس سے غسل ختم نہیں ہوتا ، اور دوبارہ غسل کرنا لازم نہیں ہوتا۔ البتہ ہوا  خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتاہے، اور وضو کرنا ضروری ہے۔

لہذا اگر غسل کے دوران ہوا خارج ہوجائے اور ہوا کے خروج کے بعد اعضائے وضو نہ دھوئے  یا ان پر پانی نہ بہایا ہو تویہ غسل نماز وغیرہ کے لیے کافی نہ ہوگا، بلکہ اس غسل کے بعد  عبادات کے لیے وضو کرنا ضروری ہوگا۔ اور اگر کوئی ہوا خارج ہونے کے بعد دوبارہ غسل کرلیتا ہے تو بہتر ہے، اور اس میں وضو بھی ہوجائے گا۔  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144201200092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں