بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرأت کے دوران آیت بھولنے کی وجہ سے سورہ اخلاص پڑھنے کا حکم


سوال

جمعہ کی دوسری رکعت میں آیت بھولنے کی وجہ سے دوبارہ پیچھے سے پڑھنے کے باوجود یاد نہیں آئی اور کسی نے لقمہ بھی نہیں دیا تو سورہ اخلاص پڑھ لی اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا نماز ہوگئی؟  کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا واجب تھا یا نہیں؟ سجدہ سہو کب واجب ہوتا ہے؟

 

جواب

قراءت کے دوران آیت بھولنے کی وجہ سے اگر اس جگہ سے قرأت چھوڑ کر سورہ اخلاص پڑھ لی تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، نماز ہوگئی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوا، سجدہ سہو کسی واجب کے چھوٹنے سے واجب ہوتا ہے، اور  چوں کہ اس صورت میں کوئی واجب نہیں چھوٹا ہے؛ اس لیے سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201354

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں