عورت کے حمل کے دوران جماع کے وقت کیا انزال عورت کی شرم گاہ میں کرسکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں تو اس سے کوئی نقصان تو نہیں ہے؟ اور انزال عورت کی شرم گاہ سے باہر کریں تو کیا حرج ہے؟
حالتِ حمل میں کسی بھی وقت بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے اور انزال شرم گاہ میں کر سکتے ہیں، البتہ اگر کوئی دین دار وماہر طبیب یا ڈاکٹر کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دے تو اس کی بات پر عمل کرنا چاہیے، عموماً انزال شرم گاہ میں کرنا حمل کے لیے مفید ہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200053
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن