بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ غسل شرم گاہ چھو لینے سے وضو کا ٹوٹنا


سوال

نہاتے  وقت  اگر وضو کرتے ہوئے  اپنا ہاتھ عضوِ   تناسل کے ساتھ لگ جائےتو  کیا وضو دوبارہ کرنا پڑے گا؟

جواب

غسل کے دوران یا غسل کرنے کے بعد شرم گاہ کو ہاتھ  لگ جانے  یا شرم گاہ  کو بغیر حائل کے چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ حدیثِ مبارک  میں آتا ہے کہ  ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے اگر کوئی شخص نماز میں اپنی شرم گاہ کو چھو لے تو وضو کرے؟ تو  نبی ﷺ نے فرمایا:  شرم گاہ بھی تمہارے جسم کا ایک حصہ ہی ہے۔ البتہ بغیر حائل شرم گاہ چھولینے کے بعد ہاتھوں کا دھو لینا مستحب ہے، جیساکہ فقہاء نے ذکر کیاہے، اور بعض فقہاء نے فرمایا کہ اگر پانی سے استنجا نہ کیا ہو، بلکہ پتھر، ڈھیلے یا ٹشو وغیرہ سے استنجا کیا ہو اور ناپاکی ہاتھ پر نہ لگی ہو تو  اس کے بعد ہاتھ دھونا مستحب ہے۔

مسند أحمد میں  ہے:

16286 - "عن قيس بن طلق، عن أبيه قال: سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم أيتوضأ أحدنا إذا مس ذكره؟ قال: «إنما هو بضعة منك أو جسدك»".

(مسند أحمد ،  (26/ 214)، حديث طلق بن علي، مسند المدنيين، الناشر: مؤسسة الرسالة)

المبسوط للسرخسي:

"وکذلك إن مسّ ذکره بعد الوضوء فلاوضوء علیه، وهذا عندنا، وکذلک إذا نظر إلی فرج امرأة".

  (المبسوط للسرخسي، کتاب الصلاة، باب الوضوء والغسل، 1/183- ط: رشیدیه)

عالمگیری میں ہے:

"مس ذكره ... ليس بحدث عندنا. كذا في الزاد".

(الفتاوى الهندية (1/ 13)، الْبَابُ الثَّانِي فِي الْغُسْلِ، الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِي فَرَائِضِ الْغُسْل،الناشر: دار الفكر)

البحر الرائق میں ہے:

"وإن سلكنا طريق الجمع جعل مس الذكر كناية عما يخرج منه، وهو من أسرار البلاغة يسكتون عن ذكر الشيء ويرمزون عليه بذكر ما هو من روادفه فلما كان مس الذكر غالبًا يرادف خروج الحدث منه ويلازمه عبر به عنه كما عبر الله تعالى بالمجيء من الغائط عما يقصد لأجله ويحل فيه، فيتطابق طريقا الكتاب والسنة في التعبير فيصار إلى هذا لدفع التعارض، والله الموفق للصواب، ويستحب لمن مس ذكره أن يغسل يده، صرح به صاحب المبسوط، وهذا أحد ما حمل به حديث بسرة، فقال: أو المراد بالوضوء غسل اليد استحبابًا كما في قوله: الوضوء قبل الطعام ينفي الفقر، وبعده ينفي اللمم، لكن في البدائع ما يفيد تقييد الاستحباب بما إذا كان الاستنجاء بالأحجار دون الماء، وهو حسن كما لايخفى".

(البحر الرائق شرح كنز الدقائق  - (1 / 46)، الناشر: دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201283

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں