بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ عدت ویکسین لگانے جانا


سوال

کیا عدت میں بیٹھی ہوئی خاتون کرونا ویکسین لگوانے کے لیے ہسپتال جا سکتی ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ عدت کے دوران کسی شدید  ضرورت  اور ایسے  شدید مرض  جس کا علاج  گھر پر ممکن نہ ہو سکے کے علاوہ عورت کا گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔ صورتِ  مسئولہ میں بیماری سے پہلے  معتدہ کا دورانِ عدت ویکسین لگانے جانا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ ویکسین وغیرہ  بیماری  کی وجہ سے  نہیں لگائی جاتی بلکہ  بیماری  سے پہلے بطور پیش خیمہ کے حفاظت کے لیے لگائی جاتی ہے، لہذا اس کے لگانے کے لیے ہسپتال کی جانے کی اجازت نہ ہو گی، گھر پر انتظام ہو سکے تو ٹھیک ورنہ عدت کے ختم تک انتظار کیا جائے اور عدت کے پورا ہونےپر ویکسین لگائی جائے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144208200960

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں