بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ اعتکاف واجب غسل کے علاوہ کے لیے باہر نکلنا


سوال

اعتکاف میں جمعہ اور عام غسل کرنا شرعاً کیسا ہے؟ اگر درست نہیں تو گرمی میں معتکف کیا کرے؟

جواب

مسنون اعتکاف میں جمعہ کے لیےیا گرمی سے بچنے کے لیے غسل کی خاطر باہر نکلنا جائز نہیں، تاہم  جب پیشاب کا تقاضا ہو تو پیشاب سے فارغ ہوکر غسل خانے میں دو چار لوٹے بدن پر ڈال لے، جتنی دیر میں وضو ہوتا ہے اس سے بھی کم وقت میں بدن پر پانی ڈال کر آجائے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202222

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں