بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوران اعتکاف عورت کا تراویح کے لیے اپنے معتکف سے باہر جانا


سوال

کیادورانِ  اعتکاف عورت  تراویح  کے لیے  اپنے معتکف سے باہر جاسکتی ہے  ،جب کہ تراویح اسی گھر میں ہورہی ہو دوسرے مقام پر؟

جواب

عورت کے لیے اعتکاف کے دوران گھر میں دوسری جگہ تراویح پڑھنے کے لیے اپنی اعتکاف کی جگہ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ،اس سے مسنون  اعتکاف فاسد ہوجائے گا ۔

الفتاوى الهندية (1/ 211):

"والمرأة تعتكف في مسجد بيتها، إذا اعتكفت في مسجد بيتها فتلك البقعة في حقها كمسجد الجماعة في حق الرجل، لاتخرج منه إلا لحاجة الإنسان، كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي".  

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں