مجھے اس موضوع پر کوئی کتاب وغیرہ کی تلاش ہے ’’دورِ نبوّت میں صحابہ كرام رضى الله عنهم اجمعين کی فقہی خدمات‘‘۔ آپ کے علم میں ہو تو راہ نمائی کریں۔
مذکورہ موضوع پر بہترین کتاب جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے تخصص فی الحدیث کے سابق مشرف اور بزرگ استاذ ’’حضرت اقدس مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم چشتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کی نادر تالیف :
’’عہد نبویﷺ میں صحابہ كرام رضى الله عنهم اجمعين کی فقہی تربیت‘‘ مفید ثابت ہو گی ،نیز اس کتاب میں مستقل ایک مضمون ’’عہدِ نبوی ﷺ میں بعض صحابہ کی خدماتِ افتاء‘‘ خاص طور پر قابلِ دید ہے ۔
اس کے علاوہ عربی کتب میں ’’علامہ ابنِ اسحاق ابراہیم بن علی الشیرازیؒ‘‘ (المتوفی 476 ھ) کی کتاب ’’طبقات الفقہاء‘‘ اور ’’محمد بن أبي بكر بن أيوب بن سعد شمس الدين ابن قيم الجوزيةؒ‘‘ (المتوفی: 751ھ) کی کتاب ’’إعلام المُوَقّعين عن ربّ العالمين‘‘ لائقِ مطالعہ ہیں ۔فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144505101021
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن