بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا تنہا یا شوہر کے سامنے دوپٹہ اتار کر گھر کا کام کاج کرنا


سوال

اگر عورت گھر میں اکیلی ہو یا صرف خاوند گھر میں ہوتوکیا گرمی کے باعث عورت اپنا دوپٹہ اتار کر گھر کے کام کرسکتی ہے؟

جواب

عورت کا   غیر مردوں کے سامنے ننگے سر رہنا  ناجائز ہے، تاہم گھر میں کام کاج کے دوران ا گر دوپٹہ اوڑھنے میں تکلیف ہے اور  گھر کا ماحول مکمل پردے کا ہے کسی اجبنی کی بلا اجازت آمد و رفت نہیں  ہے۔ تو اس صورت میں   عورت کے لیے  اکیلے ہونے یا شوہر کے سامنے ننگے  سر  رہنے اور کام کرنے  کی گنجائش ہے، لیکن اس کی عادت بنا لینا   ادب کے خلاف ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فِي غَرِيبِ الرِّوَايَةِ: يُرَخَّصُ لِلْمَرْأَةِ كَشْفُ الرَّأْسِ فِي مَنْزِلِهَا وَحْدَهَا فَأَوْلَى أَنْ يَجُوزَ لَهَا لُبْسِ خِمَارٍ رَقِيقٍ يَصِفُ مَا تَحْتَهُ عِنْدَ مَحَارِمِهَا، كَذَا فِي الْقُنْيَةِ." (5/333)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں