بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسری منزل پر قیام کرنے والے معتکفین کے لیے نیچے باجماعت نماز کے لیے آنا


سوال

دومنزلہ مسجد میں معتکفین کاقیام دوسری منزل میں ہوتاہے، جب کہ نماز نچلی منزل میں، اور معتکفین کی نماز کے لیے آمدورفت جس سیڑھی سے ہوتی ہے وہ مسجد سے خارج ہے، اس صورت کاکیاحکم ہے؟

جواب

اگر معتکفین مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کر رہے ہیں اور مسجد کی سیڑھی جس سے معتکفین کی آمد و رفت ہوتی ہے وہ مسجد سے باہر ہے تو معتکفین کے لیے باجماعت نماز کے لیے اوپر کی منزل سے نیچے آنا جائز نہیں، اگر وہ صرف نماز پڑھنے کے لیے اوپر کی منزل سے نچلی منزل پر آئیں گے تو ان کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

اگر وہ قضائے حاجت یا وضو بنانے کےلیے اوپر کی منزل میں مسجد  کی حدود سے باہر نکل گئے اور نچلی منزل پر نماز پڑھنے کے لیے آئے تو اعتکاف نہیں ٹوٹے گا، لیکن اب ان کے لیے صرف اپنے معتکف جانے کے لیے باہر نکلنا جائز نہیں، اگر وہ باہر نکلیں گےتو  ان کااعتکاف ٹوٹ جائے گا، تاہم اگر وہ دوبارہ قضائے حاجت  یا وضو بنانے کے لیے نکلیں اور پھر اوپر کی منزل پر چلے جائیں تو ان کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا، اس لیے ایسی مسجد میں اعتکاف کرنے ولے اعتکاف مسجد کے اس حصہ میں کریں جہاں باجماعت نماز کی ادائیگی ممکن ہو۔فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201907

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں