بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسری رکعت میں ثناء پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟


سوال

دوسری رکعت میں بھول کر ثنا پڑھ دیا تو کیا حکم ہے؟ اس لیے کہ ثنا تو پہلی رکعت میں پڑھتےہیں۔

جواب

اگر کسی شخص نے بھول کر دوسری رکعت کی ابتدا  میں ثناء پڑھ لی تو اس کی نماز پر کوئی فرق نہ پڑا، اس کی نماز درست ہو گئی، گو  ثناء کا اصل مقام پہلی رکعت کی ابتدا ہی ہے، اور بقیہ رکعات میں ثناء پڑھنا سنت نہیں ہے، لیکن بھول کر  دوسری رکعت کے شروع میں پڑھنے سے بھی سجدۂ سہو لازم نہیں ہوگا،نہ کراہت ہوگی۔ 

تبيين الحقائق (1/ 193):


"ولو تشهد في قيامه أو ركوعه أو سجوده فلا سهو عليه؛ لأنه ثناء وهذه المواضع محل الثناء".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201133

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں