بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دودھ پلانے سے وضو کا حکم


سوال

میری بیوی  بچے کو دودھ پلاتی ہے، تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

جواب

بچے کو دودھ پلانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔وضو کو توڑنے والی چیزیں مندرجہ ذیل ہیں:

 آگے یا پیچھے کی شرم گاہ سے کسی چیز کا نکلنا

 بدن کے کسی بھی حصے سے نجاست کا نکل کر بہہ جانا

 منہ بھر کر قے ہو جانا

ٹیک لگا کر سو جانا

 بے ہوش یا پاگل ہو جانا

 رکوع و سجدے والی نماز میں قہقہہ مارنا

 شرم گاہوں کا بغیر حائل آپس میں ملنا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) ينقضه (إغماء) ومنه الغشي  (وجنون وسكر) بأن يدخل في مشيه تمايل ولو بأكل الحشيشة."

(نواقض الوضو، ج: 1، ص: 143، ط: ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100944

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں