بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دودھ پلانے والی خاتون کے لیے روزہ کا حکم


سوال

بچے کو دودھ پلانے کے دوران کیا دودھ پلانے والی عورت رمضان میں روزہ رکھے گی یا پھر اس کی قضا کرے گی؟

جواب

دودھ پلانے والی خاتون کو روزہ رکھنے کی صورت میں  اپنی یا بچے کی مضرت کا گمان غالب ہو ، اور ماں کے دودھ کے علاوہ  بچہ کی غذا کا کوئی اور  بند وبست نہ ہو تو  ایسی صورت میں روزہ نہ رکھنے کی اسے  اجازت ہوگی،  بعد میں قضا کرنا ضروری ہوگا،  بصورتِ دیگر روزہ رکھنا ہی  ضروری ہوگا۔

فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:

"وقال في الاصل: إذا خافت الحامل أو المرضع على أنفسهما أو على ولدهما جاز الفطر و عليهما القضاء".

( ٢/ ٣٨٤، إدارة القرآن و العلوم الإسلامية)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں