بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دودھ میں پانی ملا کر فرخت کرنے کا حکم


سوال

 ہم ناگوری برادری اور دوسرے جو دودھ فروشی کے پیشے سے وابستہ ہیں ہمیں ایک مسئلے کے متعلق راہ نمائی فرمائیں ،پچھلے دنوں سے ہمارے علاقے کے لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ دودھ سستا فروخت کریں ،اب چوں کہ گورنمنٹ نرخ 170روپے فی کلو ہے ،جب کہ دوسری طرف پورے کراچی میں 180 روپے ریٹ چل رہا ہے اور گورنمنٹ نرخ پر کوئی عمل نہیں کرتا، بلکہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے چیزوں کا بھاؤ تاؤ ہوتا ہے، اب ہمارے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ اگر 170 پر فروخت کریں تو مہنگا پڑتا ہے ،نفع حاصل نہیں ہوتا ، دوسرے لفظوں میں ہمارے وارے میں نہیں آتا ،اب یا تو پانی ملا کر فروخت کریں یا ناپ کم کر کے فروخت کریں ،یقیناً یہ دونوں باتیں غلط اور ناجائز ہیں ،ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کیا جائے تو اس کا گناہ کس پر ہوگا؟ گورنمنٹ ریٹ پر یا کم قیمت پر فروخت کرنے سے ہمارا معاشی نقصان ہے؟ ہر چیز کی ایک اعلیٰ اور ادنیٰ کوالٹی ہوتی ہے تو کیا کوالٹی کے حساب سے رقم لی جائے، اگر یہ ممکن ہے تو ہم دودھ فروش دونوں کوالٹی رکھ کر دودھ فروخت کریں ،برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں ،نوازش ہوگی ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں حکومت  نے  جو ریٹ مقرر کیا ہے وہ خالص دودھ کا ہے، پانی ملے دودھ کا نہیں، لہذا مارکیٹ میں جو دودھ اس ریٹ پر ملے گا وہ  عوام  کے نزدیک خالص دودھ ہی ہوگا ، لہذا حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر پانی میں دودھ ملا کر بیچنا جائز نہیں، عوام کی سہولت  اور موجودہ مہنگائی کو  مدنظر رکھتے  ہوئے  متعلقہ حکومتی  عہدے داروں  سے اس سلسلے میں بات کرکے کوئی حل نکالاجائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے :

"‌لا ‌يحل ‌كتمان ‌العيب ‌في ‌مبيع ‌أو ‌ثمن؛ لأن الغش حرام۔۔۔قوله؛ لأن الغش حرام) ذكر في البحر أو الباب بعد ذلك عن البزازية عن الفتاوى: إذا باع سلعة معيبة، عليه البيان وإن لم يبين قال بعض مشايخنا يفسق وترد شهادته".

  (کتاب البیوع ، باب خیار العیب،5 / 47، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144404100155

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں