بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈالر کو مہنگا ہونے پر فروخت کرنا کیسا ہے؟


سوال

ڈالر خریدنا کیسا ہے؟ کیوں کہ آج کل لوگ ڈالر اس وجہ سے خریدتے ہیں کہ کل ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے میں بڑھ جاۓگی،  پھر بیچ  کر منافع کما سکیں ، کیا یہ منافع جائز ہے کہ نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  ڈالر  یا کسی بھی کرنسی کو نقد خرید کر رکھنا اور جب مہنگاہوجائےتواس کو  دوسری کرنسی کے بدلے میں ہاتھ در ہاتھ نقد فروخت کرناجائزہے اور یہ ذخیرہ اندوزی میں داخل نہیں ہے۔

الدرالمختار مع الردالمحتار میں ہے:

"(هو) لغةً: الزيادة. وشرعاً: (بيع الثمن بالثمن) أي ما خلق للثمنية ومنه المصوغ (جنساً بجنس أو بغير جنس) كذهب بفضة، (ويشترط) عدم التأجيل والخيار و (التماثل) أي التساوي وزناً، (والتقابض) بالبراجم لا بالتخلية (قبل الافتراق)، وهو شرط بقائه صحيحاً على الصحيح، (إن اتحد جنساً وإن) وصلية (اختلفا جودةً وصياغةً) ؛ لما مر في الربا (وإلا) بأن لم يتجانسا (شرط التقابض) لحرمة النساء، (فلو باع) النقدين (أحدهما بالآخر جزافاً أو بفضل وتقابضا فيه) أي المجلس (صح)."

(کتاب البیوع، باب الصرف،ج:5،ص:257،ط:سعید)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الاحتكار مكروه وذلك أن يشتري طعاما في مصر ويمتنع من بيعه وذلك يضر بالناس كذا في الحاوي، وإن اشترى في ذلك المصر وحبسه ولا يضر بأهل المصر لا بأس به كذا في التتارخانية...والاحتكار في كل ما يضر بالعامة في قول أبي يوسف - رحمه الله تعالى -."

(كتاب البيوع، الباب العشرون في البياعات المكروهة،فصل في الإحتكار،ج:3،ص:213،ط:رشيديه)

بدائع الصنائع میں ہے:

"‌الاحتكار يجري في كل ما يضر بالعامة عند أبي يوسف - رحمه الله - قوتا كان أو لا وعند محمد - رحمه الله - لا يجري ‌الاحتكار إلا في قوت الناس وعلف الدواب من الحنطة والشعير والتبن والقت.

(وجه) قول محمد - رحمه الله - أن الضرر في الأعم الأغلب إنما يلحق العامة بحبس القوت والعلف فلا يتحقق ‌الاحتكار إلا به."

(كتاب الإستحسان،ج:5،ص:129،ط:دارالكتب العلميه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100854

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں