بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دودھ پلانے کا حکم


سوال

میری اہلیہ میرے بیٹے مصطفیٰ کو دودھ پلاتی ہے، اس کی عمر 2سال ہونے کو ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ کس عمرتک بچہ کو دودھ دیاجاسکتا ہے۔ بعض کہتے ہیں دوسال اوربعض کہتے ہیں کہ ڈھائی سال تک ، ازراہِ کرم اس معاملے پراسلام کی روشنی میں بتائیں ۔

جواب

شرعاً بچہ کو دودھ پلانے کی مدت دوسال ہے، دوسال کی عمرہونےپر بچہ کا دودھ چھڑا دیاجائے ، اڑھائی سال تک بھی پلایاجائے توجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں