بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بچپن میں دودھ خرید کر رقم ادا نہیں کرتا تھا تو اب کیسے ادا کرے؟


سوال

میں جب چھوٹا تھا تو دودھ لینے جاتا تھا اور بعض اوقات میں پیسے دیے بغیر آجاتا تھا،  اب میں نے اس کو پیسے دینے ہیں تو  کیسے دوں؟  اس کی کیا صورت ہوگی؟

جواب

سب سے  پہلے آپ اپنے غالب گمان سے اس رقم کا تعین کریں جو دودھ لے کر آپ نے ادا نہیں کی تھی، اسے لے کر دودھ والے کے پاس چلے جائیں اور اسے صاف صاف بتاکر  رقم ادا کردیں، اگر ایسا نہ کرسکتے ہوں تو کسی بھی عنوان سے اسے وہ رقم حوالے کردیں۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 99):

"والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لايحل له ويتصدق به بنية صاحبه، وإن كان مالًا مختلطًا مجتمعًا من الحرام و لايعلم أربابه ولا شيئًا منه بعينه حل له حكمًا، والأحسن ديانةً التنزه عنه."

(کتاب البیوع، باب البیع الفاسد، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201342

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں