بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر اسرار احمد کی کتب پڑھنے کا حکم/ اور ان کے افکار و عقائد


سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام۔ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے سیرت النبی کے کتاب کے بارے میں,،اور اس کا بیانات کے سنے کے بارے میں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مرحوم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے مستند اساتذہ اور مشائخ سے باقاعدہ علم دین حاصل نہیں کیا ہے، بلکہ فہم دین کے بارے میں اپنے ذاتی مطالعے پر اعتماد کیا ہے اور ایسے شخص یا اس کی روش میں چلنے والے اشخاص کے بارے میں یہ  خطرہ رہتا ہے کہ وہ کسی غلط راستے پر پڑ جائیں۔ اس لیے ایک عام آدمی کے لیے سلامتی کی راہ اسی میں ہے کہ وہ ایسے حضرات کی تحریرات پڑھنے کی بجائے صرف مسلمہ مستند علماء کرام کی تحریرات سے استفادہ پر اکتفا کریں۔

باقی ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی عقائد اور نظریات جاننے کے  لیے ڈاکٹر مفتی عبد الواحد رحمہ اللہ کی کتاب "ڈاکٹر اسرار احمد، افکار و نظریات" کا مطالعہ مفید رہے گا۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں