بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر اسرار احمد کے افکار سے متعلق راہ نمائی


سوال

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب، جو کہ ایک اسلامی سکالر مانے جاتے  ہیں ، کی تعلیمات اہلِ  سنت و الجماعت کے مطابق ہیں یا نہیں؟

جواب

ڈاکٹر صاحب موصوف  کے بعض نظریات قرآن ،حدیث اور اجماعِ امت کے خلاف ہیں، ان کے  بعض افکار اور طرزِ فکر سے اختلاف کے ساتھ ان کی تحریرات سے استفادہ کی گنجائش اگرچہ ہے، لیکن عوام یا دینی علوم سے ناواقف افراد  چوں کہ ڈاکٹر صاحب  کے صحیح اور  قابلِ اشکال افکار کے درمیان تمییز و فرق کرنے کی صلاحیت  نہیں رکھتے ہیں؛ لہذا عوام اور نا پختہ افراد کے لیے ڈاکٹر صاحب اور ان کی فکر کے حاملین کے دروس میں شرکت اور لٹریچر و تفسیر سے استفادہ سے اجتناب ضروری ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200944

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں