میرے پاس دو تولہ سونا اور ڈھائی لاکھ روپے ہیں جو میری ذاتی ملکیت ہیں اور ایک سال کی مدت بھی گزر چکی ہے، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ ان پر کتنی زکواة فرض ہوگی ؟ اگر ہوگی تو کتنی رقم بنتی ہےٹوٹل یہ بھی بتادیں!
20 اپریل 2021 کو پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 103750 روپے ہے، اس حساب سے دو تولہ سونے کی مالیت 207500 روپے بنتی ہے، پس صورتِ مسئولہ میں سونے اور نقدی کی کل مالیت 457500 روپے کا چالیسواں حصہ جو کہ 11437 روپے 50 پیسے بطور زکات ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200294
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن