بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دو صفوں میں فاصلہ کی تفصیل


سوال

کیا موذی مرض کی وجہ سے صفوں میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھ سکتے ہیں؟

جواب

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "پیوستہ اور سیدھی رکھو اپنی صفیں اورنزدیکی کرو ان میں"۔

شارحینِ حدیث نے اس کی تشریح میں یہ بھی فرمایا ہے کہ دوصفوں کے بیچ میں ایک صف قائم ہونے کی جگہ نہ ہو، اس تشریح کے مطابق دوصفوں کے درمیان میں پانچ  چھ  فٹ سے  زیادہ کا فاصلہ بغیر  عذر کے شرعاً درست نہیں ہے، اور صف میں دائیں بائیں مل کر کھڑا ہونا سنت ہے، اور بغیر عذر فاصلہ رکھنا مکروہِ تحریمی ہے۔

تاہم اگر  کرونا وائرس کی وجہ سے حفظانِ صحت کے اصول کے تحت، حکومتی احکامات  اور مسلمان دین دار ، تجربہ کا رڈاکٹر وں کے مشوروں کے مطابق اگر  مسجد کی حدود کے اندر  فاصلہ رکھ کر نماز پڑھ لی جائے تو  نماز  ادا ہوجائے گی، تاہم فاصلہ رکھ کر کھڑے ہونا سنتِ متواترہ کے خلاف ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201178

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں