اگر بھینسا دو سال کا نہ ہو ، لیکن پوری طرح فربہ ہو تو کیا حکم ہے؟
گائے، بیل اور بھینس کی قربانی کے درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جانور کی عمر دو سال مکمل ہو، اگر دو سال مکمل نہ ہوئے ہوں تو اس کی قربانی درست نہیں ہو گی، اگرچہ فربہ ہو۔
فتاوى هنديةمیں ہے:
"(وأما سنّه) فلايجوز شيء مما ذكرنا من الإبل والبقر والغنم عن الأضحية إلا الثني من كل جنس وإلا الجذع من الضأن خاصةً إذا كان عظيماً، وأما معاني هذه الأسماء فقد ذكر القدوري: أن الفقهاء قالوا: الجذع من الغنم ابن ستة أشهر، والثني ابن سنة. والجذع من البقر ابن سنة، والثني منه ابن سنتين. والجذع من الإبل ابن أربع سنين، والثني ابن خمس. وتقدير هذه الأسنان بما قلنا يمنع النقصان، ولايمنع الزيادة، حتى لو ضحى بأقل من ذلك شيئاً لايجوز، ولو ضحى بأكثر من ذلك شيئاً يجوز ويكون أفضل" (٥ / ٢٩٧)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201606
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن