بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو لاکھ روپے کی زکاۃ


سوال

رواں ماہ  سات تولہ سونا اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی کیا قیمت ہے؟ اور مثال کے طور پر اگر کسی کے پاس دو لاکھ روپے ہیں ۔ اور یہ رقم بڑھتی بھی نہ ہو تو کیا اس پر بھی زکاۃ لگے گی ؟اور کتنی  زکاۃ لگے گی؟

جواب

آج بتاریخ  12 مارچ 2021  فی تولہ  سونے کی قیمت 102000 (ایک لاکھ دو ہزار روپے) ہے تو  ساڑھے  سات تولہ کی قیمت 765000 (سات  لاکھ  پینسٹھ  ہزار  روپے) ہو گی، اور   فی تولہ چاندی کی  قیمت  1504 روپے ہے، یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت 78960 روپے ہو گی۔

اگر کسی کی ملکیت میں دو لاکھ روپے ہوں  تو چوں کہ یہ رقم نصاب (یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی)  کی قیمت کو پہنچ جاتی ہے؛  اس لیے  اگر یہ رقم بنیادی ضرورت اور قرض وغیرہ سے زائد ہے تو  سال گزرنے کی صورت میں اس پر   ڈھائی فیصد بطورِ زکاۃ لازم ہوگا،  یعنی دو لاکھ روپے پر پانچ ہزار روپے ادا کرنا لازم ہو گا۔

واضح رہے کہ  نقد رقم اگرچہ بڑھتی ہوئی نہ ہو پھر بھی اُس پر  زکاۃ لازم ہوتی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 263):

"(قوله: نام ولو تقديرًا) النماء في اللغة بالمد: الزيادة، والقصر بالهمز خطأ، يقال: نما المال ينمي نماء وينمو نموا وأنماه الله - تعالى - كذا في المغرب. وفي الشرع: هو نوعان: حقيقي وتقديري؛ فالحقيقي الزيادة بالتوالد والتناسل والتجارات، والتقديري تمكنه من الزيادة بكون المال في يده أو يد نائبه بحر (قوله: الاستنماء) أي طلب النمو."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207201301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں