بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو جگہ عید کی نماز پڑھانا


سوال

کیا ایک ہی امام صاحب دو جگہ الگ الگ عید الفطر کی نماز پڑھا سکتے ہیں؟

جواب

ایک امام دو جگہ عید کی نماز کی امامت نہیں کر سکتے۔ اور اگر کسی امام نے دو جگہ امامت کرائی تو ایسی صورت میں دوسری جماعت کے مقتدیوں  کی عید کی نماز نہیں ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 579):
 لا (مفترض بمتنفل وبمفترض فرضا آخر) لأن اتحاد الصلاتين شرط عندنا

فتاوی دار العلوم دیوبند میں ہے :

زید عیدین یا جمعہ کی نماز دو دفعہ نہیں پڑھا سکتا۔(ج۵ / ص۱۶۳) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں