بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

دوبیٹوں کانمازے جنازہ پڑھانا


سوال

 ساجدہ کا انتقال ہوگیا اور اس کے آٹھ بیٹے ہیں اور ان کے سب سے بڑے بیٹے اور چھٹے نمبر کے بیٹے میں اختلاف پیدا ہوگیا کہ جنازہ میں پڑھاؤ ں گا کچھ بیٹے ان کی طرف ہیں اور کچھ بڑے بیٹے کی طرف اور کہہ رہے ہیں کہ بڑے بیٹے کو جنازہ پڑھانے دو ابھی اختلاف چل ہی رہا تھا کہ یکے بعد دیگرے دونوں بیٹے امام بن گئے اور نماز جنازہ پڑھانے لگے اور دونوں نے مکمل نماز جنازہ پڑھ لی اور مقتدی حضرات میں سے کچھ نے نماز جنازہ پڑھی اورکچھ کو کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ امام کون ہے اب پوچھنا یہ ہےکہ نماز جنازہ ادا ہوی یا نہیں اور اگر نماز جنازہ ہوئی تو کس کی ہوگئی اور کس کی نہیں اور اگر نماز جنازہ ہوگئ تو کیا دوبارہ وہ شخص نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے جس نے پہلی مرتبہ میں پڑھا دیا تھا اس سلسلہ میں عوام بہت پریشان ہے 

جواب

صورت مسئولہ میں   نماز جنازہ فرض کفایہ ہے کسی  نے بھی جنازے کی نماز پڑھ لی تو ادا ہو گئی ،لہذا دونوں بیٹوں نے ایک ساتھ پڑھا دی   تو دونوں بیٹوں کی  بھی اور پیچھے پڑھنے والوں کی بھی نماز ادا ہو گئی ،باقی دونوں بیٹوں  کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

حاشیہ طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے :

"ولو صلى عليه الولي وللميت أولياء آخرون بمنزلته ليس لهم أن يعيدوا لأن ولاية الذي صلى متكاملة ."

(کتاب الصلاۃ،احکام الجنائز،591،دار الکتب العلمیۃ)

حاشیۃ  طحطاوی مراقی الفلاح میں ہے :

"‌‌فصل الصلاة عليه

ككفنه ودفنه وتجهيزه "‌فرض ‌كفاية" مع عدم الانفراد بالخطاب بها ولو امرأة "وأركانها۔۔۔بالتنوين لما فرغ من الغسل والكفن شرع في الصلاة عليه إذ الشرط يتقدم على المشروط قوله: "‌فرض ‌كفاية" بالإجماع."

(کتاب الصلاۃ، باب احکام الجنائز،فصل الصلاۃ علیہ،580،ط:دار الکتب العلمیۃ)

فتاوی شامی میں ہے:

"فإن ‌صلى ‌غير ‌الولي أو السلطان أعاد الولي لأن الحق للأولياء، وإن صلى الولي لم يجز لأحد أن يصلي بعده."

( کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنازۃ،223/2،سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403101933

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں