بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو بھائیوں کا ایک گھر میں رہنا


سوال

کیا دو بھائی اکٹھے  ایک گھر میں رہ سکتے ہیں؟

جواب

دو بھائیوں کا ایک گھر میں رہنا درست ہے۔

البتہ دیور/ جیٹھ چوں کہ غیر محرم ہے، اس لیے ہر بھائی کی بیوی کے لیے اپنے دیور/ جیٹھ سے پردہ ضروری ہوگا، خصوصاً جب کہ شوہر گھر پر موجود نہ ہو۔ گھر میں کام کاج کی وجہ سے آمنا سامنا ہو تو بایں طور بڑی چادر اوڑھنے کا اہتمام کرلے کہ چہرے، ہتھیلیوں اور پاؤں کے علاوہ پورا جسم پوشیدہ رہے، اور چہرے کے آگے بھی گھونگھٹ بنالے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201520

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں