بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو بندے جماعت کررہے ہوں اور تیسرا بندہ قعدہ اخیر میں آجائے تو وہ کہاں بیٹھے گا؟


سوال

1-      دو بندے نماز پڑھ رہے  ہیں،  ایک امام ہے اور دوسرا اُس کے دائیں طرف کھڑے ہو کر مقتدی ہے، آخری قعدے میں بیٹھے  ہیں، ایک اور بندہ آگیا ، وہ کیا کرے گا،   مقتدی سے دائیں بیٹھے یا امام سے بائیں ؟ کیوں کہ امام اب آگے کیسے ہوگا؟

2- نفل کی جماعت میں تعداد تین سے زیادہ ہوگی تو جماعت مکروہِ تحریمی ہوگی خواہ سارے کے سارے مرد ہوں یا ان میں عورتیں بھی شامل ہوں۔  کیا اس تعداد میں امام شامل ہے کہ نہیں؟

جواب

1:                         جب دو بندے جماعت کررہے ہوں،ایک امام ہے  اور  دوسرا  اُس کے دائیں طرف کھڑے ہو کر مقتدی ہے ،  اور تیسرا بندہ  قعدہ اخیر میں آجائے تو امام کےبائیں طرف  بیٹھے گا،  امام کے پیچھے صف میں نہیں بیٹھے گا ، اور اس صورت میں  کسی کے  لیے بھی آگے  بڑھنے  یا پیچھنے ہٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"... والظاهر: أيضًا: أن هذا لم يكن في القعدة الأخيرة، و إلا اقتدى الثالث عن يسار الإمام، و لا تقدم ولا تأخر."

(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الصلاة، باب الإمامة (1/ 568)،ط. سعيد، كراتشي، باكستان)

2:                                    اس تعداد  میں امام شامل نہیں ، یعنی:نفل نماز  کی جماعت میں امام کے علاوہ  مقتدیوں کی  تعداد تین سے زیادہ ہوجائے تو جماعت مکروہ ہے، خواہ مقتدی صرف مرد ہوں یا ان میں عورتیں بھی شامل ہوں۔ 

"والجماعة في النفل في غير التراويح مكروهة، فالاحتياط تركها في الوتر خارج رمضان، وعن شمس الأئمة أن هذا فيما كان على سبيل التداعي، أما لو اقتدى واحد بواحد أو اثنان بواحد لايكره وإذا اقتدى ثلاثة بواحد اختلف فيه.

(وفي حاشية الطحطاوي تحته): قوله: "اختلف فيه" والأصح عدم الكراهة.

(مراقي الفلاح مع حاشية الطحطاوي: كتاب الصلاة، باب الوتر واحكامه (ص: 386)،ط. دار الكتب العلمية بيروت ،الطبعة الأولى : 1418هـ = 1997م )

فقط، والله أعلم


فتوی نمبر : 144208200380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں