بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دو علیحدہ علیحدہ افراد کا جمعہ کا خطبہ اور نماز پڑھانا


سوال

کیا جمعہ کے دن ایسا ہو سکتا ہے کہ جمعہ کی نماز کا خطبہ اور مولوی دے اور جماعت اور مولوی کروائے ؟

جواب

مناسب یہی ہے کہ جو شخص جمعہ کا خطبہ  دے وہی شخص  جمعہ کی نمازبھی پڑھائے،البتہ خطیب  کا ہی جمعہ کی نماز پڑھانا،یہ جمعہ کی شرائط میں شامل نہیں ہے، اس لیے اگر خطبہ دینے والا کوئی اور ہو اور نماز جمعہ کی امامت کوئی دوسرا شخص کرائے تواس کی بھی  گنجائش  ہے۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"ولا ينبغي أن يصلي ‌غير ‌الخطيب لأن الجمعة مع الخطبة كشيء واحد فلا ينبغي أن يقيمها اثنان وإن فعل جاز اهـ"

(کتاب الصلاۃ،باب الجمعۃ،ج2،ص141،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں