بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

DNA پر تحقیق کے لیے کتاب کا نام


سوال

مجھے (DNA)  پرتحقیق کرنےکاشوق ہے، اس کے لیے کون سی  کتابیں مفید ہیں؟

جواب

ڈی این اے  (DNA) پر تحقیق  اور تفصیل معلوم کرنے کے لیے اردو زبان میں     " ڈی این اے ٹیسٹ اور جینیٹک سائنس سے متعلق شرعی مسائل" نامی کتاب مفید  ہے،  جس کی تحقیق وتبحیث  مولانا مجاہد الاسلام قاسمی رحمہ اللہ  (المتوفی:2002ء) کی زیر سرپرستی میں  ”اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا“ میں ہوئی ہے۔ 

البتہ کسی بھی تحقیق کے شرعی پہلو  کے حوالے سے مستند مفتیانِ کرام یا کسی مستند دار الافتاء سے مستقل تعلق  ضروری ہے، جدید مسائل میں بھی اکابر مفتیانِ کرام کی رائے اور سلفِ صالحین کا منہج پیشِ نظر رہنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200861

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں