بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

درہم کی قیمت کیا ہے؟


سوال

ایک درہم کی قیمت ہندوستان میں کتنی ہوگی روپیہ کے حساب سے ؟

جواب

 ایک درہم کی مقدار  3 ماشہ، 1رتی اور رتی کا پانچواں حصہ ہے،اور ایک ماشہ میں آٹھ رتیاں ہوتی ہیں، ایک رتی برابر ہے ایک سو اکیس ملی گرام(0.121)کے، لہذا  گرام کے اعتبار سے ایک درہم کی مقدار  061 .3 گرام،اب ہندوستان میں چاندی کی  جو قیمت رائج ہو اس کے اعتبار سے معلوم کرلیا جائے۔

مظاہر حق میں ہے:

"چاندی کی زکوۃ کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ ایک درہم کےتین ماشےاور ایک رتی اور رتی کاپانچواں حصہ ہوتا ہےدوسودرہم میں چاندی630ماشے ہوتی ہےاور ان پر زکوۃ پانچ درہم آتی ہےاور پانچ درہم میں چاندی پندرہ ماشے چھ رتی ہوتی ہے۔"

(زکوۃ کا بیان، ج:2، ص:213، ط:مکتبۃ العلم)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144405100335

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں