بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈپریشن سے نجات کا وظیفہ


سوال

میں بہت زیادہ سخت ڈپریشن میں رہتا ہو ں ،برائے مہربانی کوئی  وظیفہ بتائیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر والدین، بیوی، اولاد یا اساتذہ میں سے کسی کی حق تلفی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کریں، بے چینی دور ہوجائے گی، اگر خود احتسابی کے باوجود ایسی کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو درج ذیل معمولات ان شاء اللہ تسکینِ قلب کا وسیلہ ثابت ہوں گے:

(1) درود شریف کی کثرت۔

(2) ہر نماز کے بعد  آیت الکرسی پڑھنے اور سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ’’یا قويُ‘‘ پڑھنے کا اہتمام۔

(3) صبح و شام درج ذیل دعا پڑھنے کا اہتمام:

"اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْکَسْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّیْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ". 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311102072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں