دن میں نفل نماز میں جہراً قراءت کر سکتے ہیں یا نہیں؟
دن کی سنن و نوافل میں آہستہ قراءت کرنا ضروری ہے، جب کہ رات کی سنن و نوافل میں نمازی کو پست و بلند آواز سے قراءت کرنے کا اختیار ہے۔
فتح القدیر میں ہے:
"وفي التطوع بالنهار يخافت، وفي الليل يتخير؛ اعتباراً بالفرض في حق المنفرد، وهذا لأنه مكمل له فيكون تبعاً".
(كتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، فصل في القراءة ، جلد : 1 ، صفحه : 327 ، طبع : دار الفكر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144612100688
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن