بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈیجیٹل کرنسی کی ایپ پر دوسروں کو دعوت دینے پر کوائنز ملنے کا حکم


سوال

blockchainvault یہ ایک ڈیجیٹل کرنسی کی ایپ ہے، ہر روز ڈیجیٹل کرنسی مشہور ہوتی جارہی ہیں اور یہ مستقبل میں ہو سکتا ہے کہ عالمی خرید و فروخت کا ذریعہ بن جائے، اس بارے میں میرا یہ سوال ہے کہ اس ایپ پر اکاؤنٹ بنا کر بغیر پیسے انوسٹ کیے کوائنز لینا کیسا ہے؟ اور باقی دوستوں کو بھی دعوت دینے پر زیادہ کوائنز  ملنے پر شریعت کا کیا حکم ہے؟ آپ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں!

جواب

ڈیجیٹل کرنسی کا معاملہ تاحال مشتبہ ہے، اس لیے جب تک ڈیجیٹل کرنسی کے متعلق کوئی واضح بات سامنے نہ آ جائے، اس کے ذریعہ خرید و فروخت اور اس کے کوائنز لینے سے اجتناب کیا جائے۔

باقی جہاں تک اس ایپ پر اکاؤنٹ بنانے کی دعوت دینے اور اس پر ملنے والے پوائنٹس کا سوال ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ملٹی نیشنل مارکیٹنگ کی ایک قسم ہے اور عام طور پر  اس میں ایک آدمی جب کسی کو ایپ پر اکاؤنٹ بنانے اور کوائنس خریدنے کی دعوت دیتا ہے تو اُس  کے آنے پر پہلے آدمی کو پوائنٹس   ملتے ہیں اور پھر جب دوسرا تیسرے کو اور تیسرا چوتھے کو لاتا ہے تو ان سب کا کمیشن پہلے والے کو بھی مل رہا ہوتا ہے، اور اس کا حکم یہ ہے کہ اس کاروبار کا حصہ بننا اور اس سے کمانا ناجائز ہے، نیز اگر جان دار کی تصویر یا ویڈیو دیکھنا پڑتا ہے تو یہ مستقل خرابی ہے، نیز جب ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت سے اجتناب کا مشورہ دیا جارہاہے تو دوسروں کو اس کی ترغیب دینا بھی درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں:

ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!


فتوی نمبر : 144206200259

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں