آج کل جو آن لائن کاروبار لوگ کر رہے ہیں (Crypto Currency, Bitcoin) کے ذریعے، یعنی جو ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر مانے جاتے ہیں، جس میں لوگ اپنے پیسے سے ڈیجیٹل کرنسی خریدتے ہیں اور پھر اس کو ایک دوسرے پر وقتاً فوقتاً قیمت کی اونچ نیچ کے ساتھ بیچ دیتے ہیں۔ ڈیجیٹل کرنسی جو کہ ایک فرضی نام جیسا ہے، یعنی صرف ہندسے ہیں جو سکرین پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تو کیا اس کا کاروبار شریعت کے رو سے جائز ہے یا نہیں؟
ڈیجیٹل کرنسی کامعاملہ مشکوک ہے، اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے، اس لیے اس کی خریدوفروخت نیز اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب کیا جائے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:
ڈیجیٹل کرنسی اور ون کوائن (Onecoin) کمپنی کا کاروبار!
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200950
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن