کیا میں کسی پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی مد میں پیسے لگاسکتا ہو جو مجھے مہینے کامنافع دے رہا ہو جو کراچی میں واقع ہے؟ جس کا نام ڈیجیٹل کرنسی انویسٹمنٹ ہے ،برائے مہربانی میرے راہ نمائی کریں ۔
ڈیجیٹل کرنسی میں ہاتھ در ہاتھ قبضہ نہیں ہوتا اور وہ مادّی چیز بھی نہیں بل کہ کمپیوٹر میں ایک حساب و کتاب ہے ؛ اس لیے اس کی خریدوفروخت کرنانیز اس کے ذریعہ کاروبار کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144507102187
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن