دھوبی سے پاک یا ناپاک کپڑے دھلوانا کیسا ہے؟ جب کہ اس بات کا یقین نہ ہو کہ وہ کپڑے پاک کرتا ہے یا نہیں؟
دھوبی سے کپڑے دھلوانا صحیح ہے، خواہ پاک کپڑے دھلوائے جائیں خواہ ناپاک، عموماً دھوبی پانی کی اتنی مقدار استعمال کرتے ہیں جس سے ناپاک کپڑے پاک ہوجاتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ ناپاک کپڑے پاک کرکے دھوبی کو دھلنے کے لیے دیے جائیں اور دھوبی کو بھی چاہیے کہ وہ دھلائی کے دوران کم از کم آخری مرتبہ بالکل صاف پاک پانی سے کپڑے نکالے تاکہ کسی قسم کا شبہ باقی نہ رہے۔
فتوی نمبر : 143101200644
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن