میرا شوہر مجھ پر بہت ظلم کرتا ہے، اس کے اور بھی بہت سے ناجائز کام ہیں، اس نے مجھے کئی بار یہ الفاظ کہے کہ "میں تجھے طلاق دے دوں گا" تقریبا پانچ مرتبہ کہا ہے، لہذا میرا سوال یہ ہے کہ ان الفاظ سے کیا طلاق واقع ہو چکی ہے یانہیں؟
صورت مسئولہ میں شوہر کا اپنی بیوی سے یہ کہنا کہ "میں تجھے طلاق دے دوں گا" یہ الفاظ مستقبل میں طلاق دینے کی دھمکی ہے، ان الفاظ کے استعمال سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ہے ،دونوں بدستور میاں بیوی ہی ہیں۔
العقود الدریہ فی تنقیح الفتاوٰی الحامدیہ میں ہے:
"صيغة المضارع لا يقع بها الطلاق إلا إذا غلب في الحال كما صرح به الكمال بن الهمام."
(کتاب الطلاق،ج:1،ص:38،ط:دار المعرفة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144610102175
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن