دانیہ اور دانین نام کے مطلب اور یہ بچیوں کے لیے رکھنا کیسا ہے؟
دانیہ نام رکھنے کا حکم:
دَانِیَه" کا معنی ہے: قریب، نزدیک، جھکنے والی۔
(القاموس الوحید، ص: 547، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)
مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا افضل اور باعث برکت ہے۔
دانین نام رکھنے کا حکم:
"دَانِیْن" عربی زبان میں جمع کے لیے استعمال ہونے والا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں’’ کئی قریب مرد‘‘۔
(القاموس الوحید، ص: 547، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)
مذکورہ معنیٰ کے اعتبار سے بچی کا نام دانین رکھنا مناسب نہیں ہے۔
بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام انبیاء علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں۔نیز جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے ایک مستقل سیکشن موجود ہے، وہاں سے اپنی پسند کا نام منتخب کیا جاسکتا ہے۔
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144603102604
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن