گائے اگر ڈھائی سال کی ہوجائے لیکن دانت نہ توڑے ہوں قربانی ہو سکتی ہے؟
واضح رہے کہ گائے کی قربانی کے جواز کےلیےشرط یہ ہے کہ گائے کی عمر دو سال یا اس سے زیادہ ہوجائے(چاہےدانت توڑے ہوں یا نہ توڑے ہوں )لہذا صورتِ مسئولہ میں ایسی گائے جس کی عمر ڈھائی سال ہواس کی قربانی کرنا شرعاًجائز ہےاگرچہ اس نے دانت نہ توڑے ہوں۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"(وأما سنه) فلا يجوز شيء مما ذكرنا من الإبل والبقر والغنم عن الأضحية إلا الثني من كل جنس وإلا الجذع من الضأن خاصة إذا كان عظيما، وأما معاني هذه الأسماء فقد ذكر القدوري أن الفقهاء قالوا: الجذع من الغنم ابن ستة أشهر والثني ابن سنة والجذع من البقر ابن سنة والثني منه ابن سنتين."
(کتاب الأضحية، الباب الخامس، ج: 5، ص: 297، ط: دار الفکر )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511100990
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن